سری نگر: (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سید کدل فتح پور علاقے میں ہفتے کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سید کدل فتح پور علاقے میں مقامی لوگوں نے ہفتے کی صبح ایک نالے میں ایک لاش دیکھی جو بظاہر کسی غیر مقامی شخص کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس کے بارے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاش جو بظاہر ایک غیر مقامی شخص کی ہے، کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS