رونالڈو سے معاہدہ کے بعدالنصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ

0

دبئی (ایجنسیاں)
کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر مملکت کی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کرنے کے بعد النصر ایف سی کی سوشل میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کی تعداد ساڑھے تین ملین سے زائد ہو گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق عظیم فٹبالر کی طلسماتی شخصیت اور دنیا بھر میں شائقین کی پسندیدگی کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹوئٹر پر النصر کے فالوورز کی تعداد میں صرف ایک دن میں 8 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ کر ملین میں پہنچ گئی۔معروف فٹبالر کے سعودی عرب کی کلب سے معاہدہ کے تقریباً 24 گھنٹے کے اندر 25 لاکھ سے زیادہ صارفین نے النصر ایف سی کلب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔اس اعلان کے بعد اکاؤنٹ میں 400 فیصد اضافے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے پرستار اسے ہر جگہ فالو کریں گے۔النصر کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اس موقع کو ‘ تاریخ سے بڑھ کر’ قرار دیا ہے۔پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین سے زیادہ فالوروز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھلاڑی ہیں اور اگر ان میں سے 10 فیصد نے بھی النصر کلب میں ان کے کھیل کو فالو کیا تو سعودی پروفیشنل لیگ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ میں سے ایک ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف فٹبالر کی آمد کلب کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گی اور یہ اقدام لیگ میں کھیلنے والے نئے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور خود کو بہترین فٹبالر ثابت کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔معاہدہ کے بعد مزید 25 لاکھ صارفین نیالنصرکلب کا اکاؤنٹ فالو کیا ہے۔ فوٹو ٹوئٹرالنصر کلب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ آپ کے نئے گھر میں @cristiano کا استقبال ہے۔فٹ بال کی معروف ویب سائٹ @Transfermarkt جو دنیا کے قدآور کھلاڑیوں کی منتقلی اوران کی فٹ بال کے شعبے میں شہرت اورحیثیت کا اندازہ لگاتی ہے اس ویب سائٹ نے رونالڈوکی کلب میں ٹرانسفر کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانسفر قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) چمپئنز لیگ نے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو باضابطہ طور پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Cmzn4-LMjt2/?utm_source=ig_web_copy_link

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS