image: india.com

جھابوا: (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے گرام گڈواڈا میں شادی کی تقریب میں دس سے زیادہ افراد کو بلانے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
ضلع انتظامیہ سے موصول اطلاع کے مطابق کورونا کے سلسلے میں جاری سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرکے ضلع کے گرام گڈواڈا میں شادی کی تقریب میں 100 سے زیادہ افراد کو بلانے پر پولیس نے بادو ڈامور پر پانچ دفعات میں ایف آئی آر درج کرکے آفات کے انتظامیہ ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کی ہے۔ ضلع میں ابھی شادی کی تقریب میں دس لوگوں کے شامل ہونے کی ہی اجازت ہے۔
آج یہاں ملی کورونا جانچ رپورٹ کے مطابق ضلع میں 191 نئے کورونا پازیٹو ملنے کے ساتھ کورونا متاثرین کے اعدادو شمار 1037 پر پہنچ گیا ہے۔ ضلع میں 37 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ضلع میں آج 78 لوگ کورونا کو مات دے کر اپنے گھر لوٹیں۔
ضلع میں کورونا انفیکشن پر کنٹرول پانے کےلئے ضلع انتظامیہ بھی مسلسل کوشش کررہا ہے۔ ضلع کلیکٹر سومیش مشرا نے ضلع کے تھاندلا میں 10 آئی سی یو اور 20 کووڈ کیئر سینٹر میں بستروں کے انتظام کےلئے گرام اگرال کے لڑکیوں کے آشرم میں 100 بستروں کے کووڈ سینٹر کےلئے اورضلع کے ہر گرام پنچایتوں میں پانچ پانچ کووڈ کیئر بستروں کی سہولت مہیا کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے،جس سے ضلع کے ہر گرام پنچایت سطح پر مریضوں کو طبی سہولت مہیا ہو سکے گی۔ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS