سری لنکا میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش

0

کولمبو(یو این آئی) سری لنکا کی پولیس نے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کے لیے مبینہ طور پر مظاہرین کے روپ میں کچھ سیاستدانوں کے ملوث ہونے کے بارے میں جامع تحقیقات شروع کی ہے ، جنہوں نے جولائی میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔اعلیٰ ذرائع نے ڈیلی مرر کو بتایا کہ ان سیاستدانوں نے اس میں ملوث جماعتوں سے بھی بات چیت کی ہے اور ان کے اقدامات کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔جب کہ کولمبو میں ہائی سیکورٹی زونز کا اعلان کرنے والے پچھلے ہفتے کے گزٹ کو الٹ دیا جائے گا، حکومت آنے والے دنوں میں سپریم کورٹ کو بتائے گی کہ سیکورٹی زونز کی ضرورت کیوں ہے اور درج شدہ مقامات کی حفاظت کی ضرورت ہے ۔ڈیلی مرر کے مطابق، بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں، سری لنکا سے اس وقت کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کی رخصتی کے بعد پارلیمنٹیرین کو نیا صدر منتخب کرنے سے روکنے کے لیے مظاہرین کے طور پر سامنے آنے والے ایک گروپ نے پارلیمنٹ کا گھیرا¶ کیا اور کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی حکام نے سپریم کورٹ سمیت کئی اہم علاقوں میں ایچ ایس زیڈ ایس قائم کرنے کی سفارش کی۔صدر رانیل وکرما سنگھے کی طرف سے ہائی سےکورٹی زون قرار دیے گئے کچھ علاقوں میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کولمبو، مجسٹریٹس کورٹ کولمبو اور اٹارنی جنرل کا محکمہ، مندر، صدر کا سیکرٹریٹ، وزیراعظم کا دفتر اور آرمی ہیڈ کوارٹر شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS