افغان شہری فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سائیکل سے روانہ

0

کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے شہری نور احمد نے تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے اپنے ملک سے سعودی عرب تک کا مقدس سفر سائیکل پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد اس سال حج کی ادائیگی کے لیے انتہائی پْرجوش ہیں۔ وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ? کی زیارت کے لیے بے چین اور بے تاب ہیں۔تاہم نور احمد نے افغانستان سے سعودی عرب کا ہزاروں کلومیٹر کا مقدس سفر طیارے یا بحری جہاز میں طے کرنے کے بجائے اپنی سائیکل پر طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بے پناہ وارفتگی اور عشق سے لبریز فیصلے پر ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکین بھی بہت خوش ہیں۔طالبان حکومت نے تمام عازمین حج کی طرح نور احمد کو بھی مکمل سفری سہولیات فراہم کی تھیں تاہم نور احمد کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ اونٹ پر جاتا کرتے تھے اور میں بھی اپنی خود کی سواری پر حج جانا چاہتا ہوں۔نور احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سائیکل پر سفر کی مشکلات کا اندازہ ہے اور مالی وسائل کا سامنا بھی نہیں لیکن جتنی مشکلات جھیل کر مکہ پہنچوں گا اتنی ہی رغبت سے عبادتوں کا لطف اْٹھاو?ں گا۔حج کے لیے سائیکل پر اپنے ملک سے سعودی عرب تک کا سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں سنہ 2016 میں 24 سالہ روسی نوجوان 6600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ججاز مقدس پہنچا تھا۔اسی طرح 2019 میں پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار میل کا سفر طے کر کے برطانیہ سے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS