مغربی بنگال میں سی اے اے کے نفاذ کا وعدہ
کولکاتا :مغربی بنگال کی سیاسی جنگ جیتنے کیلئے بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے داخلہ امت شاہ نے آج کولکاتا میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اسے’سنکلپ پتر‘کا نام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش ، کیلاش وجے ورگیہ ، بابل سپریو ، دنیش ترویدی سمیت کئی بی جے پی لیڈران موجود تھے۔ منشور جاری کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی سرکاریں بننے کے بعد ہی سرکاریں اس سنکلپ پتر پر چلنے لگی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ ہمارے لئے سنکلپ پتر کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ سونار بنگلہ کا سنکلپ پتر ہے۔امت شاہ نے کہا کہ سنکلپ پتر میں صرف اعلانات نہیں ہیں، بلکہ یہ عزم ہے دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کا ، یہ عزم ہے ملک کی 16 سے زیادہ ریاستوں میں جس کی حکومت ہے ، اس پارٹی کا ، یہ عزم ہے، جس کی مکمل اکثریت سے لگاتار 2 مرتبہ حکومت بنی۔ شاہ نے کہا کہ اس منشور کا بنیادی مقصد سونار بنگلہ ہے۔ صدیوں تک بنگال نے کئی محاذوں پر ہندوستان کی نمائندگی کی۔ بنگال ہر سیکٹر میں آگے رہتا تھا۔بی جے پی کے منشور میں خواتین ، کسان ، درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل اور ماہی گیروں کو لے کر خاص وعدے کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال کے کسانوں کیلئے کسان سمان ندھی کی بقایہ رقم دیے جانے کا وعدہ بھی بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے۔
انتخابی منشور میں سیکورٹی، انفرااسٹرکچر اور ملازمت میں خواتین کو ریزرویشن دینے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور جولوگ بنگال میں 70سالوں سے مقیم ہیں، انہیں شہریت دی جائے گی اور اس کے علاوہ ہر سال رفیوجی خاندان کو 5 سال کیلئے 10ہزار روپے دئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح میں بنگال کو ترقی یافتہ بنانا اور خواتین کو ہر ماہ 500روپے اور ایس سی و ایس ٹی خاندان کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے ۔منشور میں کہا گیا ہے کہ بنگال میں تمام تہواروں کو خوش اسلوبی کے ساتھ منایا جائے گا۔اس کے علاوہ سرحدوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دراندازی روکنے کیلئے ہر انٹری پوائنٹ پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سونار بنگلہ کیلئے 11ہزار کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔خواتین کو رجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مفت سروس فراہم کی جائے گی ۔
اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کسان نیدھی یوجنا نافذ کیا جائے گا ۔جس کی وجہ سے 75لاکھ کسانوں کو ہر سال 6ہزار روے دئے جائیں گے ۔
بی جے پی کا انتخابی منشور جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS