اتنی اوچھی او رسطحی سیاست کرنے  والا وزیراعلی نہیں دیکھا:شاہ

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سی ایم اروند کیجری وال پر آج سخت تنقید کی ہے۔ دہلی اسمبلی کے لیے  8فروری کوہونے والے انتخابات کے لیے پیر کےروز رٹھالا کےبدھ وہار اور جنک پوری میں بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا وہ آج کیجریوال کو کہنے آئے ہیں کہ پانی ،دہلی میں اسکول ،بس اور سی سی ٹی وی کے لیے  کچھ بولتاہوں تو اس کے جواب میں فوراً ٹویٹ کردیتے ہو ذرا آج بھی انکے سوال کے جواب میں ٹویٹ کردینا۔ انھوں نے کہاکہ وہ کیجریوال سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ بھارت ماتا کے ٹکڑے کرنے والے  ’ٹکڑے ۔ٹکڑے گینگ ‘کو جیل میں ڈالنے کی اجازت دے رہے ہو یانہیں ؟۔ذرا ایک بار دہلی کے عوام کو یہ بتائیے۔ وزیرداخلہ نے کہا،’سیاست کرنے والے  تو بہت دیکھےہیں ،مگر اتنی اوچھی اور سطحی سیاست کرنےوالا وزیراعلی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS