امت شاہ نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا :راہل گاندھی

0

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر معیشت کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا،اور کہا کہ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ۔ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ راہل گاندھی نے اتوار کو نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ پیارے نوجوانو، مودی اور شاہ نے آپ کا مستقبل تبا ہ کر دیا ہے ۔ معیشت کو ہوئے نقصان اور نوکریوں کی قلت کو لے کر وہ آپ کے غصے کا سامنا نہیں کر سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے پیارے ہندوستان کو تقسیم کر رہے ہیں اور پس پردہ نفرت پھیلا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے سوالات کا جواب نہیں ہے، اس لئے تو وہ تقسیم کرنے کی حکمت عملی اپنا رہے ہیں لیکن ملک کو بچانے کےلئے ہمیں ہر ہندوستانی کے ساتھ محبت سے پیش آنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر ہندوستانی کے تئیں محبت کا جذبہ رکھ کر ہی ہم ان کی تقسیم کاری کے ارادوں کو نیست و نابود کر سکتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS