نئی دہلی: (یو این آئی) امور داخلہ کے مرکزی وزیرامت شاہ نے اتوار کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے 38 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر باشندے کو اس کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔
مسٹر شاہ نے آج ٹویٹ کیا ’’’ہر ہندوستانی کو این ایس جی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ہر جگہ، بہترین حفاظت کے منتر کے ساتھ این ایس جی کمانڈو ملک کے عوام میں اعتماد کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ این ایس جی بلیک کیٹ کے 38 ویں یوم تاسیس پر، میں جوانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور قومی سلامتی کے تئیں ان کی لگن کو سلام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی گارڈ ملک کی ایک خصوصی رسپانس یونٹ ہے۔ یہ بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس کی تشکیل 1986 میں کابینی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے نیشنل سیکیورٹی گارڈ ایکٹ کے تحت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS