آواز کی دنیا کے جادوگر امین سیانی نہیں رہے

0

نئی دہلی(یو این آئی): ریڈیو پر آواز کی دنیا کے جادوگر مانے جانے والے اور ‘بناکا گیت مالا’ جیسے پروگراموں کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے امین سیانی کا منگل کی رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔

ان کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بڑھاپے کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ امین سیانی کو کل دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جاسکا اور انہوں نے شام کو آخری سانس لی۔

ریڈیو سے وابستہ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جو امین سیانی سے بے خبر ہو۔ ان کی سحر انگیز آواز کے ساتھ ساتھ ‘بہنوں اور بھائیوں’ سے خطاب نے سامعین کو پروگرام کے اختتام تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ سیانی کے پروگرام ‘بناکا گیت مالا’ (بعد میں ‘سب کا گیت مالا’) نے ریڈیو کی دنیا میں وہی مقبولیت حاصل کی جتنی ٹیلی ویژن کی دنیا میں سیریل ‘رامائن’ اور ‘مہابھارت’ نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 3روز قبل شادی کے بندھن میں بندھا جوڑا بمباری میں شہید

سیانی کے انتقال نے ان کے مداحوں کو سوگوار چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS