IMF کی وارننگ، 2023 میں مندی کااندیشہ

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ سال 2023 معاشی طور پر 2022 سے بدتر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مہنگائی میں اضافے سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اپنے بیان میں ہندوستان کی شرح نمو میں اضافے کو بہتر قرار دیا، لیکن متنبہ کیا کہ عالمی کساد بازاری پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک سے لے کر طاقتور ممالک تک اپنی زد میں لے سکتی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویومیں کہا کہ عالمی افراط زر توقع سے زیادہ خراب ہو سکتا ہے۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS