سیاہ فام شخص کو قتل کرنے والا امریکی پولیس اہلکار گرفتار

    0

    واشنگٹن :ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 46 برس کے جارج فلائیڈ جس کی گردن پر پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ ی۔فسادات پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS