واشنگٹن (یواین آئی/ژنہوا): امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے امریکی مطالبات کے باوجود اسرائیل کو بم، جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن (جے ڈی اے ایم) گائیڈنس کٹس اور بم فیوز سمیت ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے ہفتے کے روز اس معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ فراہم کیے گئے ہتھیاروں کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔
مسٹر بائیڈن نے جمعہ کو کہا تھاکہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں عارضی جنگ بندی کی ضرورت کو اٹھایا ہے تاکہ بقیہ یرغمالیوں کی واپسی کی اجازت دی جا سکے۔
مزید پڑھیں: ہندو شدت پسندوں کا مسلم آٹو ڈرائیورپر حملہ،جے شری رام کے نعرے لگانے پرزور، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ جب اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اس عرصے کے دوران بڑے پیمانے پر زمینی حملے کی کوشش نہیں کرے گا۔