لکھنؤ (ایجنسیاں) : تبدیلی مذہب معاملہ میں گرفتار اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت نے 10 دن کی ریمانڈ پر دے دیا ہے۔ دوسری جانب مولانا کلیم کے ساتھی حافظ ادریس کو اے ٹی ایس نے گزشتہ شب مظفرنگر کے پاس سے گرفتار کیا ہے اور لکھنؤ لائی ہے۔ پولیس نے ادریس کے بیٹے اور گائوں والوں کو یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں اور لکھنؤ کی اے ٹی ایس انہیں ساتھ لے گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو اے ٹی ایس نے تبدیلی مذہب کے معاملہ میں 21 ستمبر کی شب اٹھا لیا تھا اور 22 ستمبر کی دوپہر ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ دوسری جانب اے ٹی ایس اور جانچ ایجنسیوں نے مولانا کلیم کے قریبی لوگوں کو رڈار پر لے لیا ہے۔ مولانا کلیم کے علاوہ حافظ ادریس اور ڈاکٹر عاطف اے ٹی ایس کی حراست میں ہیں۔ کئی دیگر علماء کیلئے بھی اے ٹی ایس نے جال بچھایا ہوا ہے۔ اے ٹی ایس کی عدالت نے آج جمعرات کو مولانا کلیم صدیقی کو ریمانڈ پر دینے کی اے ٹی ایس اور این آئی اے کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے 10 دن کی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اے ٹی ایس نے پوچھ گچھ کیلئے ٹیم تشکیل دی ہے۔ ریمانڈ کی مدت کل جمعہ کی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔ دریں اثنا مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری سے مسلمانوں میں زبردست بے چینی ہے۔
مولانا کے ساتھ حافظ ادریس کو بھی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا، مسلمانوں میں بے چینی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS