نئی دہلی :کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاہے کہ کسان نئے زراعتی قانون سے پیداہوئے بحران کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو اپنی جوابدہی پر کاربندرہتے ہوئے ان سے بات کرنی چاہئے ۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کانگریس کےقیام کے 136سال مکمل ہونے پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے،انکی بات سننی چاہئے اور کسان مخالف تینوں قوانین واپس لینے چاہئیں ۔
کانگریس نے آج اپنے قیام کے 136سال مکمل ہونے پر یہاں ایک پروگرام کا انعقادکیا جس میں محترمہ پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کےکئی سرگردہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس دوران پرچم لہرایاگیااور سبھی رہنماؤں نے ملکر قومی ترانہ گایا۔
کسان مخالف تینوں قوانین واپس لینے چاہئیں :پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS