منگل کو عدالتی سماعت سے قبل یہ تمام ایم ایل اے جے پور کے ایک ہوٹل میں

0

جے پور: اس وقت راجستھان کی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہورہی ہے اس وقت کچھ نہیں پتا کہ ماحول کیا بنے گا۔راجستھان میں ایک گروپ اشوک گہلوں اور دوسرا گروپ سچن پائلٹ کا ہے۔،گہلوت کیمپ ایم ایل اے کو جےپور کے ایک شاندار ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ ادھر کانگریس کے ایم ایل اے راجندر گوڈا نے یہ کہتے ہوئے ایک سنسنی پیدا کردی کہ ایس او جی سنجے جین کے ذریعہ گرفتار شخص نے ان سے قریب 8 ماہ قبل ملاقات کی تھی۔ جین نے ان سے سابق چیف منسٹر وسندھرا راجے اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کرنے کو کہا تھا۔
منگل کو عدالتی سماعت سے قبل یہ تمام ایم ایل اے جے پور کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔درحقیقت ،منگل کو عدالت کی سماعت فیصلہ کرے گی کہ باغی رہنما سچن پائلٹ اور 18 کانگریس ممبران اسمبلی اسپیکر کے ذریعے نااہل ہوسکتے ہیں۔
ایم ایل اے راجندر گوڑا نے نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا ،'سنجے جین 8 ماہ قبل میرے پاس آئے تھے۔ اس نے مجھے وسندھرا جی اور دوسرے لوگوں سے ملنے کے لئے کہا۔ ان ہی کی طرح ،دوسرے ایجنٹ بھی موجود ہیں،لیکن وہ لوگ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ سنجے جین کافی مدت سے ایکٹیو تھے۔
کانگریس لیڈر اجے ماکن نے راجستھان میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ،'ایف آئی آر میں گجیندر سنگھ شیکھاوت کا نام ہے اور آڈیو ٹیپ میں ان کی آواز کی شناخت کی گئی ہے ،پھر بھی کیوں وہ مرکزی وزیر ہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ یا تو وہ مستعفی ہوجائیں یا انہیں ہٹا دیا جائے تاکہ وہ تفتیش پر اثر انداز نہ ہوں۔
انھوں نے مزید کہا ، 'میں نے سنا ہے کہ وہ (گجندر سنگھ شیخوات) کہہ رہے ہیں کہ آڈیو ٹیپ میں گجندر سنگھ کے علاوہ کسی اور کی آواز ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو ،پھر انہیں ان کی آواز کا نمونہ دینا چاہئے اور تحقیقات مکمل ہونے تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS