’یہ حج میں بدعنوانی کا بڑا معاملہ ہے۔ یہ مسلم کمیونٹی کا معاملہ ہے۔‘
مجروح کا مشہور شعر ہے: میں اکیلا ہی چلا تھاجانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
یہ سفر شعر سفر حج کو بدعنوانی سے پاک کرنے کی مہم چلانے والے عبدالمعین پر صادق آتا ہے۔ ان سے یکجہتی کا اظہار آل انڈیا امام آرگنائزیشن بھی کرچکا ہے۔ سشماسوراج جب وزیرخارجہ تھیں تو ان سے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے صدر امام عمیراحمد الیاسی نے ایک تحریری اپیل کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ان سے سفر حج کے سلسلے میں ہونے والی بدعنوانی پر وزارت خارجہ کے خلاف مختصر شکایت کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ معاملہ دیکھ لیا ہے۔ امام عمیر احمدالیاسی کے مطابق، ’یہ حج میں بدعنوانی کا بڑا معاملہ ہے۔ یہ مسلم کمیونٹی کا معاملہ ہے۔‘ امام عمیر احمدالیاسی نے اس وقت کی وزیرخارجہ سشماسوراج سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ حج کے سلسلے میں ہونے والی بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس کی تفتیش کے لیے ایک آزاد کمیٹی کی تشکیل کریں۔ انہوںنے اپنے لیٹر کے ساتھ عبدالمعین کا شکایت نامہ بھی لگایا تھا لیکن سشما سوراج پرلوک سدھار گئیں۔ اب وزیر خارجہ جے شنکر ہیں۔ کیا وہ اس سلسلے میں کمیٹی کی تشکیل کریں گے؟ سفر حج کو بدعنوانی سے پاک کرنے کی شروعات کا بڑی حد تک انحصار اس سوال کے جواب پر ہے مگر پھر ایک سوال پیدا ہوتاہے کہ کیا اس سلسلے میں جے شنکر اپنا مؤقف واضح کریں گے؟ یہ گمبھیر بات ہے، کیونکہ سعودی عرب میں ہمارے سفارت خانے اور قونصل خانے کے افسران اگر بدعنوانی میں ملوث رہیں گے تو وہ سفارتکاری پر توجہ کس طرح دے پائیںگے؟ ملک کے مفاد کا خیال کیا کر پائیں گے ؟n