اکھلیش کا حکومت سازی کا خواب نہیں ہوگا پورا:پاٹھک

0
image:theeconomics times

بریلی:(یواین آئی) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی دوبارہ بڑی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کابینی وزیر برجیش پاٹھک نے کہا کہ دوسروں کی مدد سے ریاست میں حکومت سازی کا سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ پاٹھک نے بدھ کی رات بریلی کے میئر ڈاکٹر امیش گوتم کے ساتھ برہمن پریواروں سے ملاقات کے دوران کہا’ اکھلیش یادو کے پاس اپنا کچھ نہیں ہے۔ وہ دوسرو ں کے سہارے اپنی دوکان چلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔ مودی اور یوگی کی قیادت میں بی جے پی اسمبلی انتخابات میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ آپ کا شمار دانشمند لوگوں میں ہوتا ہے اس لئے کسی کےبہکاوے میں نہ آئیں۔ کابینی وزیر سوال لائنس واقع بی جے پی دفتر پر برہمن سماج کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے شہر اور کینٹ اسمبلی حلقے کے لوگوں سے بات چیت کی اور بی جے پی کے مقامی لیڈروں کو انتخابات میں جیت کا منتر دیا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن پر مبنی پارٹی ہے۔ ہم نے ایک تربیت یافتہ کیڈر تیار کیا ہے۔ پورے پانچ سال عوام کے درمیان رہ کر کام کیا ہے۔ یہ جمہورت کا تیوہار ہے۔ جب نتائج آئیں گے تو بی جے پی کے حق میں آئے گا۔سوامی پرساد موریہ پارٹی سے گئے ہیں لیکن وہ ان کے خاندانی دوست ہیں۔ ان سے بات چیت کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر کے پنجاب میں قافلہ روکے جانے کو انہوں نے تکلیف دہ اور مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 125 کروڑ ملکی باشندوں کے وزیر اعظم ہیں۔ سبھی کو ان کی فکر کرنی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS