اعظم خان سے سیتا پور جیل میں اکھلیش یادو نے ملاقات کی

0

سیتاپور (ایجنسیاں): سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو جمعہ کو سینئر پارٹی رہنما اعظم خان سے سیتا پور جیل میں ملاقات کی،۔ اعظم خان سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اعظم خان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ سراسر غیر انسانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔وقت بدلتا ہے۔ وقت بہت طاقتور ہوتا ہے۔ اعظم خان کو انصاف ملے گا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جھوٹے مقدمات کا ریکارڈ بنایا ہے لیکن آخر میں سچ کی جیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں 28 مارچ تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوعدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیجا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS