چودھری اجیت سنگھ کی کورونا سے موت

0

نئی دہلی: (یواین آئی) راشٹریہ لوک دل کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا کورونا وائرس کے سبب جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔
چودھری اجیت سنگھ کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان جینت چودھری نے ایک ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔
چودھری اجیت سنگھ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے ۔ انہیں 20 اپریل کوطبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ہریانہ میں گوروگرام کے ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں تھے ۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور مغربی اتر پردیش کے قد آورلیڈر چودھری اجیت سنگھ کسانوں کی آواز سمجھے جاتے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS