بلنکن اورجے شنکر نےافغانستان مسئلہ پر ایک بارپھربات چیت کی

0
image:the hindu

واشنگٹن/نئی دہلی: (یو این آئی) امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور اس مسلے پر تال میل جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ۔ اینٹونی بلنکن نے جمعرات کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ افغانستان کے بارے میں آج ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ ہم نے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے‘‘۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک علیحدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ بلنکن نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے افغانستان پر تبادلہ خیال کیا اوررابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات چیت دو روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے دن ہوئی فون پربات چیت کے بعد ہوئی۔

ہندوستان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشت گردی مخالف وزیرسطحی بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اپنے شہریوں کو افغانسان سے واپس بلانے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، کیوںکہ کابل ہوائی اڈا ان کےکنٹرول میں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS