ایئرٹیل ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہ

0

ایئرٹیل ٹیرف پلان میں 25 فیصد تک اضافہنئی دہلی: (یو این آئی) ٹیلی کوم کی بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل نے 26 نومبر سے اپنے پری پیڈ موبائل پلانز میں 25 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف پلان کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹاپ اپ ریٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے 28 دنوں کی میعاد کے ساتھ 79 روپے کے پلان کو بڑھا کر 99 روپے کر دیا ہے۔ اسی طرح 149 روپے والے پلان کو 179 روپے، 219 روپے والے پلان کو 265 روپے، 249 روپے والے پلان کو 299 روپے اور 298 روپے والے پلان کو 359 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 56 دن کی میعاد کے ساتھ 399 روپے والے پلان کو 479 روپے، 449 روپے والے پلان کو 549 روپے کر دیا گیا ہے۔ 84 دن کی میعاد کے ساتھ 379 روپے کا پلان 455 روپے، 598 روپے کا پلان، 719 روپے، 698 روپے والا پلان، 839 روپے کر دیا گیا ہے۔ 365 دن کی میعاد کے ساتھ 1498 روپے والے پلان کو بڑھا کر 1799 روپے اور 2498 روپے والے پلان کو 2999 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 3 جی بی ڈیٹا والے 48 روپے والے پلان کو 58 روپے، 12 جی بی ڈیٹا والے 98 روپے والے پلان کو 118 روپے اور 50 جی بی ڈیٹا والے 251 روپے والے پلان کو بڑھا کر 301 روپے کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اوسط آمدنی فی موبائل سبسکرائبر (اےآر پی یو) کو 200 روپے اور آخر میں 300 روپے تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمائے پر معقول منافع فراہم کیا جا سکے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS