مشرقی افغانستان میں فضائی حملوں میں عام شہریوں اور طالبان سمیت 45 افراد ہلاک

    0

     افغانستان کے دو صوبوں میں حفاظتی دستوں کی کارروائی میں 45 افراد ہلاک ہو گئے۔  ہلاک شدگان میں طالبانی سمیت عام شہری بھی تھے۔
    پہلا واقعہ قندھار کا ہے جہاں حفاطتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 31 شدت پسند مارے گئے۔ صوبے کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے جمعرات کو بتایا کہ افغان فوج اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان بدھ سے زبردست لڑائی ہورہی ہے۔ ضلع کے کیلاگھو علاقے میں حفاظتی دستوں کے جوابی حملے میں 13 پاکستانیوں سمیت 31 طالبانیوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا جبکہ 15 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
    وہیں ایک دیگر تصادم میں افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں غیر ملکی فوج کی مددد سے افغانی فوجیوں نے فضائی حملے میں کم سے کم دس طالبانیوں کو ہلاک کردیا۔
    مقامی پولیس ترجمان جمال ناصر برق زئی نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ رات ہوئے حملے میں غیر ملکی فوج نے افغان حفاظتی دستوں  کو فضائی حملے کا تعاون فراہم کرایا تھا۔
    اس کے علاوہ ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے شوالی کوٹ ضلع میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں چار طالبانی مارے گئے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS