طیارہ حادثہ: ضلع مجسٹریٹ نے 21 افراد کی موت کی تصدیق کی

0

کیرالہ میں ملاپورم کے ضلع مجسٹریٹ کے گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں سنیچر کے روز 21 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ملاپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں جمعہ کی شب کو دبئی سے آرہا ائیر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ ہوائی اڈے پرشام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے ، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم مقامی لوگوں اور پولیس کے ساتھ ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS