نئی دہلی،(یو این آئی) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی کی ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ایک سینئر ڈاکٹر کے ذریعہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جنوبی دہلی کی ڈپٹی کمشنر پولیس بینیتا میری جیکر کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر ملزم ڈاکٹر کے خلاف حوض خاص پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔
یہ شکایت پولیس کو گزشتہ پیر کو موصول ہوئی تھی۔ اس بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعات 376 اور 377 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
اس معاملے میں پولیس کی جانب سے فوری قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS