دہلی میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہلکی سردی کا احساس

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کے درمیان لوگوں کو بدھ کی صبح ہلکی سردی اور دھند دیکھنے کو ملی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اتر پردیش، بہار، بنگال اور مہاراشٹر سمیت شمالی ہندوستان سے وسطی ہندوستان تک ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تاہم کل کئی دنوں کے بعد دہلی میں دوپہر کے وقت سورج نظر آیا۔ اس کے بعد مطلع ابر آلود ہوگیا اور رات میں کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ بارشوں کے باعث عام لوگوں کو پانی جمع ہونے اور جام کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ کے مطابق دہلی-قومی راجدھانی خطہ آج ابر آلود رہے گا اور کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS