آزاد کے بعد اب تلنگانہ کے ایم اے خان کااستعفیٰ’

0

حیدرآباد(ایجنسیاں) غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد تلنگانہ میں کانگریس کو دھچکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق ممبرپارلیمنٹ ایم اے خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد کی طرح انہوں نے بھی راہل گاندھی کو شدید تنقید کی ہے۔ ان کے استعفے کے بعد ردعمل کا دور بھی شروع ہو گیا۔5 صفحات پر مشتمل استعفیٰ نامہ میں آزاد نے راہل گاندھی کو غیر سنجیدہ لیڈر بتایا۔ وہیں ایم اے خان نے بھی ایسا ہی تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کو راہل گاندھی کے ذریہ پارٹی کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔نیوز ایجنسی اے این آئی نے خان کے حوالے سے کہاکہ ان کے سوچنے کے طریقے بالکل الگ ہیں ، جوبلاک سطح سے لے کر بوتھ سطح تک آج تک کسی کارکن سے میل نہیں کھاتے۔ ایم ایل اے خان نے کہاکہ پارٹی کے تمام رہنما، جنہوں نے دہائیوں تک پارٹی کو مضبوط کیا، اب پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو یہ بھی نہیں پتہ کہ سینئر ارکان سے کیسے نمٹا جائے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے میرے پاس پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS