نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی کے بعد اب ممبئی میں بھی ڈیزل کی قیمت تاریخی اونچائی پر پہنچ گئی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل ماریکٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ممبئی میں جمعہ کو ڈیزل 16پیسے مہنگا ہوکر 79اعشاریہ 56روپئے فی لیٹر فروخت ہوا جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔دہلی میں جون سے ہی ڈیزل کی مہنگائی ریکارڈ سطح پرہے ۔یہاں ڈیزل کی قیمت آج 17پیسے بڑھکر 81 اعشاریہ 35روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔
کولکاتہ اورچنئی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں سب سے بلند سطح پرپہنچ گئی ہیں ۔کولکاتہ میں ڈیزل 16پیسے بڑھکر 76اعشاریہ 49روپئے اورچنئی میں 15پیسے بڑھکر 78اعشاریہ 37روپئے فی لیٹرفروخت ہوا۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80اعشاریہ 43روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو 27اکتوبر 2018 کے بعد سب سے اونچی سطح پر ہے ۔کولکاتہ،ممبئی اورچنئی میں بھی پٹرول کی قیمت بالترتیب 82اعشاریہ 10روپئے، 87اعشاریہ 19روپئے اور 83اعشاریہ 63 روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی ۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
دہلی کے بعد اب ممبئی میں بھی ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS