قندوز:افغانستان کے قندوز میں دہشت گردوں کا صفایا مہم ابھی جاری ہے جس کے دوران اب تک آ8 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر قندوز شہر کے باہری علاقوں میں باغ شرکت اور شنواری میں صفایا مہم چلائی گئی جس میں اب تک 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ 15اینٹی پرسنل اور اینٹی وہیکل سرنگ کا پتہ لگایا گیا جنہیں بعد میں ناکارہ کردیا گیا۔ مرادی نے بتایا کہ جب تک دہشت گردوں کا علاقہ سے صفایا نہیں کیا جاتا تب تک مہم جاری رہے گی۔ طالبان جنگجووں نے اس رپورٹ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS