افغانستان : فوجیوں کے ساتھ تصادم میں سات جنگجو ہلاک

    0

    افغانستان:افغانستان سیکورٹی فورسزاورجنگجوؤں ں کے درمیان تصادم میں سات جنگجو ہلاک ہوگئے اور فوج نے شمالی بدخشاں صوبے کے شہر بزرگ ضلع کے چار دیہات سے جنگجوؤں کا مکمل طورخاتمہ کردیا ہے۔صوبائی پولیس کے ترجمان ثناء اللہ روحانی نے پیر کو بتایا کہ تین دن پہلے شہرہ بزرگ ضلع کے چار دیہات میں  جنگجوؤں کے خلاف یہ مہم چلائی گئی تھی اور اس دوران سات جنگجود ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہو گئے۔
    مہم کے دوران کسی بھی سیکورٹی اہلکار اور شہری کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا ضلع سے جنگجوؤں کا مکمل طورخاتمہ ہونے تک یہ مہم جاری رہے گی۔ بدخشاں صوبے کے کچھ حصوں میں سرگرم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیاہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS