افغان آرمی چیف کا دورہ ہندوستان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا

    0
    news.abplive.com

    کابل : (یو این آئی ،اسپوٹنک) افغانستان کے آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے ملک میں تشدد میں اضافے کے پیش نظر ہفتے کے آخر میں اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ہندوستان میں افغان سفارتخانے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
    سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔
    خیال رہے مسٹر احمد زئی 27 سے 30 جولائی تک ہندوستان کا دورہ کرنے والے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS