ایشین فٹبال کپ 2023، ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بولی 30 جون کو

0

کوالالمپور(ایجنسیاں) : چین کے کورونا وائرس کے باعث ایشین فٹبال سے دستبرداری کے اعلان کے بعد گورننگ باڈی نے سال 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی کے لیے دیگر ممالک کو مدعو کرلیا۔ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کے خواہشمند ممالک کو مدعو کرلیا ہے تاہم جاپان کو ایشین فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔حکام کے مطابق نئی بولیاں جمع کروانے کیلئے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جس سے پہلے فیڈریشنز ایونٹ کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرواسکتی ہیں۔چینی حکام نے ایشین فٹبال فیڈریشن کی گورننگ باڈی کو مئی کے وسط میں آگاہ کردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث 24 ٹیموں کے مقابلے کی میزبانی نہیں کرسکیں گے، ایونٹ اگلے سال جون اور جولائی میں چین میں منعقد ہونا تھا۔دوسری جانب جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوزو تاشیما کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں، اگر ہمیں میزبانی کا موقع ملتا ہے تو دلچسپ ہوگا۔ واضح رہے کہ جاپان کے علاوہ قطر یا سعودی عرب ٹونارمنٹ کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کے لیے بولی میں حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ ایشین فٹبال ٹورنامنٹ 2019 میں منعقد ہوا تھا جس میں قطر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS