گورکھپور (یواین آئی) : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام کی غیر قانونی قبضوں کے بارے میں شکایات کے سلسلے میں سخت رخ اپناتے ہوئے انتظامیہ سے غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اتوار کو اپنے حلقہ انتخاب گورکھپور میں جنتا دربار میں یوگی نے دو ٹوک الفاظ میں انتظامیہ سے کہا کہ کوئی بھی مافیا اور باہوبلی کسی غریب کی زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ نہ کرے ۔ دو روزہ دورے پر گورکھپور پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی نے گورکھ ناتھ مندر میں عوامی درشن میں لوگوں کے مسائل سنے اور لوگوں کو مسائل کے جلد حل کا یقین دلایا۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تحصیلوں میں زمین کی پیمائش اور ریونیو سے متعلق معاملات کو جلد نمٹایا جائے ۔ جہاں ضروری ہو پولیس فورس کو بھی ساتھ لیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو تھانوں اور تحصیلوں میں مسائل کے معیاری حل کی ہدایت کی۔ اس دوران کمشنر روی کمار این جی، ضلع مجسٹریٹ وجے کرن آنند، ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا موجود تھے ۔ جنتا دربار کے لیے 800 سے زیادہ لوگ آئے تھے ۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے ہندو سیواشرم میں موجود تقریباً 200 لوگوں کے مسائل براہ راست سنے ۔ ساتھ ہی یاتری نواس میں عہدیداروں نے تقریباً 600 لوگوں کے مسائل سنے ۔ مندر کے احاطے کا دورہ کرنے کے بعد یوگی عوامی درشن کے لیے ہندو سیواشرم پہنچے ۔
ناجائز قبضہ کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے :یوگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS