منگلورو ہوائی اڈے پر بم رکھنے والے افراد نے کرناٹک پولیس کے سامنے آج خود سپردگی کی۔پولس کے مطابق ملزم کی شناخت اڈوپی کے رہنے والے آدتیہ راؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق راؤ سے ہلسورو گیٹ تھانے میں پوچھ گچھ کی جی رہی ہے۔تفتیش میں اس نے قبول کیا ہے کہ اس نے پیر کو منگلورو ہوائی اڈے پر ایک دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ اس نے پولس کو بتایا ہے کہ اس نے یہ کارروائی كیمپی گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ لمیٹڈ سے بدلہ لینے کے لئے یہ قدم اٹھایا چونکہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس کو ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا۔راؤ کو بنگلور ہوائی اڈے پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پولس پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے۔ بنگلور پولیس نے آدتیہ راؤ کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔
۔۔
مشتبہ ملزم آدتیہ راؤ نے کی خود سپردگی، بم رکھنے کا کیا اعتراف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS