بی جے پی حکومت کی حصولیابی صرف فسطائیت پر مبنی : ڈاکٹر ایوب سرجن

0
India Map

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز و صوبہ کی حکومت اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے اورعوام میں اپنی ابتر شبیہ و انتخاب کو دیکھتے ہوئے عوام میں اپنی مبینہ حصولیابی کو اخباروں میں اشتہار دے کر شمار کرا رہی ہے ،جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے ان کی حصولیابی ہمیشہ سے فسطائیت پر مبنی رہی ہے جس کے سہارے وہ انتخاب میں اپنی کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کمزور اپوزیشن کے سبب بی جے پی کی تاناشاہی عروج پر ہے وہ جمہوریت و آئین کے برعکس اپنی مرضی سے آر ایس ایس کے اشارے پر ملک کو ایسے موڑ پر کھڑا کر دیا ہے ،جہاں جمہوریت مجروح ہو رہی ۔ا نتخاب کے خوف سے زرعی قانون کی واپسی و کسانوں کے دیگر مطالبات پر حکومت کی رضامندی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انتخاب کے سبب مطالبات کو ماننے کے لیئے مجبور کر دیا ۔ بی جے پی کے پاس عوام میں اپنی ابتر شبیہ کو درست کرنے، مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔عوام کو اب معلوم ہو چکا ہے کہ یہ جھوٹ پر مبنی ایجنڈے والی حکومت ہے،ان کے پاس ملک کی ترقی و عالمی سطح پر ملک کو آگے قطار میں کھڑا کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہونے کے سبب آج ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے ۔ حکومت ملک کے سنہرے مستقبل کے برعکس صرف اپنے سنہرے مستقبل کے لیئے فکرمند ہے ۔حکومت انتخاب کو دیکھتے ہوئے اعلان پر اعلان کر رہی ہے ،پر زمین پر کہیں اعلان کا اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔
بی جے پی اب انتخاب میں اپنی کامیابی کے لیئے اپنی حامی ذیلی تنظیموں کے ذریعہ متھرا و کاشی کا معاملہ اٹھا کر پھر ایک مرتبہ انتخابی پولرائزیشن کے لیئے کوشاں ہے ،پر عوام منہگائی اور بے روزگاری سے اتنا پریشان ہو چکی ہے کہ اب اس کے سامنے فسطائیت کا کارڈ چلنے والا نہیں ہے ،عوام اب گمراہ ہونے والی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا وقت اب ختم ہو چکا ہے ،عوام کو ترقی و امن چاہیئے جو صرف پیس پارٹی دے سکتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS