شادی کی تقریب سے کورونا پھیلانے کا الزام

0

حصار:ہریانہ کے حصار میں بال سمند روڈ پر واقع لیلاوتی پیلس میں پچھلے دنوں منعقد ایک شادی کی تقریب میں اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ زے کورونا انفیکشن پھیلانے کے الزام میں ضلع پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 29 جون کو لیلا وتی پیلس میں منعقد ایک شادی کی تقریب میں اصولوں کی اندیکھی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں کورونا  پھیلا۔اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پرینکا سونی نے ایس ڈی ایم کی صدارت میں ایک جانچ کمیٹی کی تشکیل کی تھی جس میں پولیس اور محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کے افسر بھی شامل تھے۔اس جانچ میں یہ پایا گیا کہ شادی کی تقریب میں کورونا  کے پیش نظر نافذ کئے گئے اصولوں  کی اندکھیکی کی گئی  اور تقریب میں اجازت سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔اس وجہ سے کورنا کا انفیکشن پھیلا۔
کمیٹی کی رپورٹ کو بنیاد مانتے ہوئے ضلع پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف آفات انتظام ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی آگے کی جانچ میں قصوروار پائے گئے لوگوں کے خلاف آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS