اورنگ آباد:مہاراشٹر میں آج صبح صادق ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اورنگ آباد کے نزدیک بدنا پوركرماڈ ریلوے ڈویژن میں ایک مال گاڑی سے کٹ کر 15 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں شدید زخمی ایک مزدور کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ صبح پانچ بج کر 22 منٹ پر چیرپلی کو جارہی ایک مال گاڑی کے لوكو پايلٹ نے اطلاع دی کہ ناندیڑ ڈویژن کی حدود میں واقع بدنا پور سے كرماڈ کے درمیان 139/4 کلومیٹر پر 15 سے 20 افراد ٹریک پرسو رہے تھے، جن میں سے ٹرین کے نیچے آکر 14 افراد کی موت ہو گئی ہے اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بعد میں ایک مزید زخمی مزدور کی علاج کے دوران موت ہوئی۔
اس دردناک حادثے پر نائب صدر ایم وینکیا نايڈ، وزیر اعظم نریندر مودی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان،پرینکا گاندھی جنرل سکریٹری،انڈین نیشنل کانگریس۔ نئی دہلی ،کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ مدھیہ پردیش کے اوماريا اور شهڈول اضلاع کے مزدور تھے جو جالنہ میں ایس آر جی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ لوگ گزشتہ شام سات بجے پیدل ہی جالنہ سے نکلے تھے۔ وہ بدنا پور تک سڑک پر چلتے ہوئے آئے تھے اور بعد میں اورنگ آباد کی طرف ریلوے ٹریک کے کنارے چلنے لگے۔ تقریباَ 36 کلو میٹر تک چلنے کے بعد وہ بہت تھک گئے اور ٹریک پر کچھ دیر آرام کرنے کے لئے بیٹھ گئے۔ بعد میں انہیں گہری نیند آ گئی۔ ان میں سے 14 افراد ٹریک پر سو گئے، دو افراد ٹریک کے بالکل نزدیک لیٹ گئے جبکہ تین افراد ٹریک سے دورلیٹے تھے۔
ذرائع کے مطابق پانچ بجے کے بعد جب وہاں سے مال گاڑی گزری تو ٹریک پر لیٹے 14 مزدوروں کی کٹ کر موت ہوگئی جبکہ ٹریک کے قریب لیٹے دونوں مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں اورنگ آباد ضلع کے گھاٹی میں واقع سرکاری اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ دونوں زخمیوں میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ پٹری سے دور لیٹے تینوں افراد زندہ ہیں۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈپٹی کمشنر،مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اس حادثے کی اعلی سطحی جانچ اور زخمی مزدور کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کی ہدایت دی۔ گوئل نے اس حادثے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی چوہان نے حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریلوے کے وزیر گوئل سے فون پربات کی اورمہلوکین کے اہل خانہ کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش حکومت اورنگ آباد کے لئے ایک خصوصی طیارہ اورٹیم بھیج رہی ہے جو کہ زخمی مزدور کے علاج اور مزدوروں کی لاشوں کو ان کےگھرتک پہنچانےکے لئے انتظامات کرے گی۔ شیو راج سنگھ چوہان مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے رابطے میں ہیں۔
مہاراشٹر میں مال گاڑی سے کٹ کر 15 مہاجر مزدوروں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS