پتھل گاؤں: چھتیس گڑھ کے ضلع جش پور میں آج صبح کٹنی – گملا قومی شاہراہ پر ایک بس کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے اس میں سوار آدھادرجن مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرٹنڈنٹ شنکر لال بگھیل نے بتایا کہ جش پور سے رانچی جانے والی بس لودام کے نزدیک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثے میں آدھادرجن مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS