پانی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

0

 
نئی دہلی: تیرنا سیکھتے ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جن میں 42 سالہ ایک شخص اور اس کے 4 بچے شامل تھے۔ جن کی عمریں 7، 9 اور 12 سال تھے۔ یہ افسوسناک حادثہ آج دوپہر اورنگ آباد ضلع کے تعلقہ پیٹھن کے گاوں ویہیمانڈوا کے ایک کھیت میں ہوا۔ 
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاوں میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل بھی پیتھن تعلقہ میں پانی میں ڈوبنے سے دیگر 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ 24 گھنٹوں کے اندر اندر ڈوبنے سے 10 افراد کی موت پر تعلقہ میں ہر طرف رنج اور افسوس کا اظہار کیا جا ریا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کورڈے بستی کے رہنے والے لکشمن کورڈے اپنے بچوں کو تیرنا سیکھانے کے لیے کھیت میں بنےتالاب پر لے گئے تھے۔ جہاں رسی باندھ کر انہیں تیرنا سیکھا رہے تھے۔ اچانک رسی ٹوٹ جانے کے سبب بچے ڈوبنے لگے۔ اس نے مدد کے لیے چیخ پکار کی لیکن قریب میں کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اور انہیں بچانے کی کوشش میں خود بھی ہلاک ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS