ہندوستان میں تقریباً 60 کروڑ کورونا کی ٹیکہ کاری

0
imgae:business today

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں اب تک تقریبا 60 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے جب کہ ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطاب ملک میں منگل کو 17،92،755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی،جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی تعداد 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کا کام بھی جنگی بنیادوں پرجاری ہے جو اب 60 کروڑ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ملک میں منگل کو 61 لاکھ 90 ہزار930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS