پٹنہ : پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) میں ٹھیکہ پر بحال لگ بھگ 400 نرسنگ ملازمین نے چھ نکاتی مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو ہڑتال شروع کرکے کرونا وبا سے جنگ لڑرہے بہار کی مشکلیں بڑھا دی ہیں۔
ہڑتال پر گئے سبھی نرسنگ ملازمین ایمس کے مین گیٹ کے باہر اپنا کام بند کر کے کھڑے ہوگئے ہیں۔ سبھی ملازمین ایمس کے آغاز سے ہی ٹھیکہ پر کام کر رہے ہیں۔
ہڑتال کر رہے ملازمین نے مطالبات کئے ہیں کہ ایمس میں ان کی تقرری مستقل کئے جانے کے ساتھ ہی کووڈ۔19 میں معاہدہ پر کام کرنے والے ملازمین کے بیمار پڑنے اور مستقبل میں ان کی صحت سے متعلق کوئی تکلیف ہونے پر انہیں بھی مستقل ملازمین کی طرح ہی میڈیکل سہولیات فراہم کرائی جائیں۔
ہڑتال پرگئے ملازمین کے مطالبات میں مرکزی حکومت کی ضوابط اور شرطوں کو دیکھتے ہوئے یکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ اورانہیں مستقل ملازم کی طرح چھٹی
دی جانی بھی شامل ہے ۔
پٹنہ ایمس کو کوڈ۔19 اسپتال کے طورپر نشان زد کیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں اس سے متاثر مریضوں کا علاج چل رہاہے ۔اسی درمیان ملازمین کی ہڑتال کو دیکھتے
ہوئے اسپتال احاطہ میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔
پٹنہ ایمس میں ٹھیکہ پر بحال لگ بھگ 400 نرسنگ ملازمین ،بہار کی مشکلیں بڑھیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS