ہندوستان میں کورونا وائرس سے تقریبا تین لاکھ افراد صحت یاب

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ نئے کیسزسامنے آئے ہیں ،حالانکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں 2.83 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوئے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 90.01 فیصد ہوگئی۔
دریں اثنا بدھ کے روز 18 لاکھ 85 ہزار 805 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،11،298 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 73 لاکھ 69 ہزار 093 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران دو لاکھ 83 ہزار 135 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی دو کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 951 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 75،684 سے گھٹ کر 24 لاکھ 19 ہزار 907 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 3847 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،15،235 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 8.84 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.15 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 695 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3،17،733 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 23،065 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مریضوں کی مجموعی تعداد 52،41،833 ہوگئی جبکہ 992 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 91،341 ہوگئی ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6878 سے گھٹ کر 2،48،910 رہ گئی ہے اور 35،525 مریضوں کی شفایابی کے بعد کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 21،67،596 جبکہ 151 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تعداد7882 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 14،457 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 4،99،945 رہ گئی ہے۔ وہیں ریاست میں مزید 530 مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26،929 جبکہ ریاست میں اب تک 20،62،910 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں 2591 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 19،148 رہ گئی ہے۔ اس جان لیوا وبا سے مزید 130افراد ہلاک ہوئے جس سے قومی راجدھانی میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 23،695 ہوگئی ہے۔ دہلی میں اب تک 13،78،634 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 74سے گھٹ کر 38،632 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 3189 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 5،22،082 افراد اس موذی وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5919 گھٹ کر 1،92،104 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 14،24،859 جبکہ 10،427 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈومیں ایکٹیو کیسزکی تعداد 3572 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 3،10،224 رہ گئی ہے اور 475 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 21،815 ہوچکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس ریاست میں اب تک 16،13،221 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 7552 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 62،271 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 19،712 متاثرہ فوت اور 15،98،701 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 2994 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 53،480 رہ گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی 8،93،285 شفاہاب جبکہ 56 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 12،779 ہوگئی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5369 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 43،265 رہ گئی اور اب تک 7،20،855 افراد صحت مند جبکہ 7758 افراد اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1578 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 50،549 رہ گئی ہے۔ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 4،87،859 جبکہ 13،827 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6958 سے گھٹ کرمجموعی 55،548 رہ گئی ہے اور اب تک 9701 افراد ہلاک جبکہ 7،32،748 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2444 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 31،644 رہ گئی ہے۔ ریاست میں وبا کی وجہ سے 7841 افراد لقمہ اجل اور اب تک 7،08،255 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2999 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1،23،377 رہ گئی ہے اور اس وبا سے اب تک 14،827 افراد ہلاک جبکہ 11،79،999 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4137 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 30،993 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4845 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 6،62،491 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ابھی تک جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 8018 ، اتراکھنڈ میں 6113 ، جھارکھنڈ میں 4910 ، جموں و کشمیر میں 3702، آسام میں 3005 ، ہماچل پردیش میں 2932 ، اڈیشہ میں 2584 ، گوا میں 2499 ، پڈوچیری میں 1435 ، منی پور میں 730 ، چنڈی گڑھ میں227 ، میگھالیہ میں 512 ، تری پورہ میں 479 ، ناگالینڈ میں 327 ، سکم میں 239 ، لداخ میں 181 ، جزائر انڈومان نکوبار میں 106 ، اروناچل پردیش میں 108 ، میزورم میں 34 ، لکشدیپ میں 26 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں چار مریجوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS