قاہرہ (یو این آئی): اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کی وجہ سے نومبر کے آغاز سے اب تک تقریباً 16ہزار لوگ رفح سرحد عبور کر کے غزہ کی پٹی سے مصر میں داخل ہو چکے ہیں۔ مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ایس آئی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ نومبر کے بعد سے، مصر نے 12,858 غیر ملکی شہریوں اور دوہری شہریت والے افراد کو رفح بارڈر کراسنگ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔
بیان کے مطابق، 715مریض اور 558افراد ان کے ساتھ غزہ کی پٹی سے مصر پہنچے ۔ اس کے علاوہ 1,800سے زائد مصری انکلیو سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا، حماس کو بہانہ بنا کر،فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے: روس
قطر نے 24نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو ختم ہوئی۔