آپ وزیر نے دہلی کے ایل جی پر لگایا جھوٹا الزام،بی جے پی نے فائل بتا کر کیا’پول کھول‘دعویٰ

0

نئی دہلی (ایجنسی): دہلی حکومت کے مجوزہ مہم ’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف سےآلودگی کو روکنے میں کتنی مدد ملے گی یہ تو آنے والا وقت میں صاف ہوگا۔ فی الحال اس پر تنازعہ کا ’دھواں‘چھا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے جمعرات کو ایل جی وی کے سیکینا پر الزام لگایا کہ انہیں فائل روک لی ہے اور اس لئے 28اکتوبر سے مہم کی شروعات نہیں پو پائے گی۔ اب بی جے پی نے فائل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر نے ایل جی پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایل جی کے پاس جو فائل بھیجی ہے اس میں مہم کی تاریخ 31اکتوبربتائی ہے اس کے علاوہ یہ فائل 21اکتوبر کو ایل جی کے پاس بھیجی گئی اور 27تک چھوٹیاں تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS