نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات میں اترے امیدواروں میں سے سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا ہے. دہلی کی منڈکا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے طورپر دھرم پال لاکرا نے رٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگائے حلف نامہ میں 292کروڑ روپے کی املاک کی تفصیلات دی ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات لڑرہے امیدواروں کے پیش حلف ناموں میں لاکرا کی پراپرٹی سب سے زیادہ ہے۔ لاکرا کی ذرائع آمدنی کاروبار اور زراعت ہے۔ ان کے پاس کافی منقولہ اور غیرمنقولہ پراپرٹی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایک دیگر امیدوار رام سنگھ کے پاس 80کروڑ روپے کی پراپرٹی ہے۔ سنگھ بدرپور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر دو بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ان کی 80کروڑ روپے کی دیگرکی پراپرٹی میں سے 30.3کروڑ روپے کی املاک غیرمنقولہ ہے۔ اس میں مرسڈیز سی کلاس کار اور کئی بینک ڈپازٹ بھی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی ایک دیگر امیدوار پرمیلا ٹوکس کے پاس بھی 80کروڑ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی ہے۔ اس میں 64.6کروڑ کی غیرمنقولہ املاک ہے۔
امیدواروں کی طرف سے دیئے گئے حلف ناموں کا جائزہ لینے سے ایک اور دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 24رکن اسمبلی نے پانچ برسوں میں 40کاریں خریدی ہیں۔ ان میں سے 35کاروں پر وی آئی پی نمبر ہیں۔ کوئی بھی شخص ان نمبروں کو نیلامی کے ذریعہ خرید سکتا ہے جن کی فروخت تین اور پانچ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS