سارن میں مشتبہ حالت میں خاتون کی لاش برآمد

0

چھپرہ سارن :بہار میں سارن ضلع کے دریا پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو مشتبہ حالت میں ایک خاتون کی لاش برآمد کی ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بھیرو پور گاﺅں باشندہ جتندر سنگھ کی اہلیہ شلپی دیوی (30) کی لاش اس کے گھر سے مشتبہ حالت میں برآمد کی گئی ہے ۔ واقعہ کے بعد شلپی کے سسرال والے فرار ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ خاتون کے اہل خانہ نے جہیز کے مطالبے کو لیکر قتل کرنے کا الزام سسرال والوں پر لگایا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی خاتون کی موت کے بارے میں صحیح معلومات مل سکتی ہے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS