جموں /نئی دہلی: (یو این آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی تین رکنی ٹیم اتوار کی صبح سویرے جموں میں واقع ہندستانی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دو دھماکوں کی جانچ کے لئے یہاں پہنچ گئی ہے، دھماکوں میں دو ملازمین زخمی ہوگئے اور عمارت کے ایک حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہاکہ ایئر مارشل وکرم سنگھ بھی حالات کا جائزہ لینے کے لئے جلد ہی تکنیکی ہوائی اڈہ پر پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی تین رکنی ٹیم موقع پرپہنچ گئی ہے اور ٹیم نے جانچ شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مادہ کو ڈرون سے گرایا گیا جس سے دھماکہ ہوا لیکن ابھی بھی سرکاری طورپر تصدیق کئے جانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ایک افسر نے کہاکہ کونڈورس میوزیم اسٹیشن کی عمارت پر حملوں کو انجام دینے میں مقامی راوبط کے استعمال سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈرون کے استعمال سمیت تمام پہلووں سے جانچ کررہے ہیں لیکن فی الحال کسی بھی چیز کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔
جموں فضائیہ کے اسٹیشن پر آج صبح سویرے دو کم شدت کے دھماکے ہوئے۔ ہندستانی فضائیہ نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے دھماکہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ کھلے علاقہ میں ہوا ہے۔ دونوں دھماکہ پانچ منٹ کے وقفہ سے ہوئے۔
واقعہ میں فضائیہ کے دو جوان ڈبلیو او اروند سنگھ اور ایل اے سی ایس کے سنگھ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ابتدائی علاج دیا گیا ہے۔
این آئی اے کی تین رکنی ٹیم پہنچی، ایئرمارشل وکرم سنگھ جلد پہنچیں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS