محمد رضوان کے کرکٹ کے میدان پر نماز پڑھنے کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل نے شکایت درج کرائی

0
محمد رضوان کے کرکٹ کے میدان پر نماز پڑھنے کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل نے شکایت درج کرائی
محمد رضوان کے کرکٹ کے میدان پر نماز پڑھنے کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل نے شکایت درج کرائی

نئی دہلی: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ہمیشہ سرخی میں رہتے ہیں۔ اس بار کرکٹ میدان میں نماز پڑھنے کو لے کر ایک بار پھر سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف کھیل کے دوران کرکٹ کے میدان میں نماز پڑھنے پر سپریم کورٹ میں رضوان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل ونیت جندال نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے۔

ونیت جندل نے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے سے شکایت درج کرائی ہے۔  شکایت میں انہوں نے لکھا ہے کہ جمعہ (6 اکتوبر) کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے دوران کرکٹ کے میدان میں نماز ادا کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ محمد رضوان کا ایکشن ان کے مذہب کی جان بوجھ کر تصویر کشی ہے، جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔

ونیت نے اپنی شکایت کی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے سے کھیل کا قد بڑھے گا: شاہ

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 20 اکتوبر کو بنگلورو کے ایم اے چنا سوامی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS