کوویڈ-19 کے مریضوں کی تیماداری  کرنے والا روبوٹ تیار

0

ممبئی :کوویڈ-19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے اسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک خاص طرح کا  اور اپنی نوعیت کا پہلا و منفرد  " انٹرنیٹ کنٹرول" روبوٹ تھانہ کے ایک 23 سالہ انجینئر نے خاص طور پرتیار کیا ہے۔ اس روبوٹ کو "کورو- بوٹ"(Coro-bot) کہا گیا ہے،جو کوویڈ -19 مریضوں کے علاج اور تیماداری میں بطورخاص مدد بہم پہنچانےکی صلاحیت رکھتاہے۔ یہ روبوٹ ان مریضوں کے وارڈ میں نرسوں ،وارڈ عملے یا دیگر نگہداشت فراہم کرنے والے افرادکی کے بجائے اپنے طور پر کورونا مریضوں کو آزادانہ طور پر کھانا،پانی،مشروبات،دوائیں اور یہاں تک کہ کچھ اچھی صلاح و مشورے بھی دیتا ہے۔
 یہ روبوٹ حال ہی میں،ڈومبیوالی کے  پرتک تروڈکر کے ذریعہ ڈیزائن اور تخلیق کیا گیا ہے،اور اسے پہلے کورو بٹ فی الحال کلیان کے ہولی کراس اسپتال میں کامیابی کے ساتھ تعینات ہے۔
پرتک تروڈکر نے اس ضمن میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کمپنی نے انٹرنیٹ آف تھنگ (آئی او ٹی) ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کے کسی بھی مقام سے کورو بٹ کو چلانے کے لئے ایک خصوصی ایپ بنائی ہے۔اوردنیا میں پہلی باراس تکنیک کو طبی شعبے میں استعمال کیا جارہا ہے۔یہ "کورو- بوٹ"  3 ٹرے لے کرکام کرتا ہے اور اس  میں 10-15 کلوگرام وزن کی صلاحیت کے ساتھ ،نچلے حصے میں 30 کلوگرام اسٹوریج ہوتا ہے،جس سے یہ کوویڈ-19 وارڈ میں ایک بار میں درجن بھر مریضوں کو وقت واحد میں سامان فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
  اس کے علاوہ سینیٹائزرز کے لئے سینسرلگے ہیں ۔جب مریض اپنا ہاتھ نیچے رکھتا ہے تو یہ چالو ہوتا ہے اور جب ہاتھ ہٹ جاتا ہے تو سپلائی بند کردیتا ہے۔ 
 کوروبوٹ میں ایل ای ڈی لائٹس کی روشنی لگائی گئی ہے تاکہ رات کے وقت کوئی دقعت نہ ہو۔  لنچ ڈنر،ایمرجنسی بٹن کا اشارہ کرنے کے لئے ٹائمر کے علاوہ، کمپیوٹر کے بنیادی کام یا تفریح کے لئے ایک چھوٹی سی سی اسکرین بھی لگی ہے۔
   " یہ نہ صرف کوویڈ-19 کے مریض،بلکہ خود اپنی بھی دیکھ بھال بھی کر سکتا ہے۔ اس کے پچھلے حصے میں تین نوزلزہیں جو باقاعدگی سے اپنے آپ کو جراثیم کُش غسل دیتے ہیں،یہ راستے کے دونوں اطراف سینیائٹرز چھڑکنے کے ساتھ ساتھ زمین کو جراثیم  سے پاک کرنے کا کام بھی کرتا ہے"
 ایک اسپتال میں اس کی کارکردگی سے متاثر ہوکر شیوسینا کے کلیان کے رکن پارلیمنٹ  شریکانت شندے نے ،ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے دو درجن اسپتالوں  کے لیے اس روبوٹ کا آ ڑد دیا ہے۔ تھانہ  ضلع کے سرپرست وزیر ایکناتھ شنڈے نے  بھی اشارہ دیا ہے کہ ضلع میں جلد ہی ایک درجن سے زائد دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اس  "کورو- بوٹ" کوتعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
 تروڈکر نے انھیں کورو باٹ بنانے کی ترغیب دینے کے بارے میں کہا کہ وہ کوویڈ-19  اسپتالوں میں ڈاکٹروں ،نرسوں ،وارڈ لڑکوں اور دیگر دیکھ بھال کرنے والوں سے ہونے والے بڑے خطرات سے پریشان ہو کر انھوں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کیا،اور،اس کے نتیجہ میں ایک  8 رکنی نوجوان ٹیم کی مدد سے یہ تخلیق وجود میں آئی۔  "مختلف سامانوں پر منحصر ہے جیسے بوجھ اٹھانے کی گنجائش وغیرہ کی مناسبت سے اسکی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے تین لاکھ اسی ہزار کے درمیان ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS