غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے

0
غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے
غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ(یو این آئی): اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے اوپر جاری کئی ماہ سے بمباری میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق،غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے غزہ کے سب سے بڑے ہیلتھ کمپلیکس ناصر ہسپتال کے دورے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جو اسرائیل کے شدید حملوں اور ناکہ بندی کی زد میں ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کو طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے، ترجمان نے کہا کہ علاقے کے 36 ہسپتالوں میں سے 12 جزوی خدمات فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناصر ہسپتال ان میں سے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے: وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ناصر ہسپتال ایک ایسا علاقہ ہے جہاں اس کے پچھلے دورے کے دوران ہزاروں لوگوں نے پناہ لی تھی، انہوں نے کہا کہ اب ہسپتال کی راہداریوں میں “مردہ خاموشی” چھائی ہوئی ہے، جس کا ایک بڑا حصہ بمباری کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS